یورپی سربراہی اجلاس، اقتصادی بحالی فنڈ پر ڈیل کا امکان

   

Ferty9 Clinic

برسلز: یورپی یونین کے سربراہان آج جمعے کو برسلز میں ملاقات کر رہے ہیں۔ 27 رکنی یورپی یونین اس اجلاس میں 750 ارب یورو کے مشترکہ اقتصادی بحالی منصوبے کے منظوری دی سکتی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی سربراہان ملاقات کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یورپی اقتصادیات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں یورپ کی کوشش ہے کہ وہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے اقتصادی مسائل کو حل کرے۔