یورپی شہریوں کی اکثریت نے ٹرمپ کودشمن قرار دیا: سروے

   

بروسیلز، 24 جنوری (یو این آئی) جمعہ کو شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق سات یورپی یونین ممالک میں سوال کیے گئے یورپیوں میں سے نصف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو یورپ کا دشمن سمجھتے ہیں۔ سروے کے مطابق 51 فیصد لوگ ٹرمپ کو یورپ کا دشمن سمجھتے ہیں۔ موازنہ کے طور پر محض 8 فیصد نے انہیں یورپ کا دوست قرار دیا۔ یہ سروے فرانس، بیلجیم، جرمنی، اٹلی، اسپین، ڈنمارک اور پولینڈ میں ہرایک ملک میں ایک ہزار سے زائد افراد کے سروے پر مبنی تھا۔ یہ رائے جنوری 13 تا 19 کے درمیان لی گئی۔ ڈینش باشندوں کے 58 فیصد نے ٹرمپ کو “دشمن” قرار دیا۔ تمام سات ممالک میں 44 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ آمر کی طرح برتاؤ کرتا ہے جبکہ دیگر 44 فیصد کا خیال تھا کہ ان میں “آمرانہ رجحانات” موجود ہیں۔

سربراہ یورپی یونین خارجہ امور کی دہلی آمد
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کلاس اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہفتہ کے روزنئی دہلی پہنچیں۔ یہ دورہ برسلز اور نئی دہلی کے درمیان سکیورٹی، تجارت اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہند۔یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنا ئے گا۔

موزوں وقت پر ہو رہا ہے جو کہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل کی ایک کڑی ہے ۔