برلن : یورپ کے قریب سب ہی ممالک میں اپنی اپنی فٹ بال چیمپیئن شپس منعقد کی جاتی ہیں۔ ان میں پانچ سب سے بڑی لیگز ہیں جو بڑی وقعت کی حامل بھی ہیں۔ ان بڑی لیگز کو کورونا کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔گزشتہ فٹ بال کے سیزن کو بھی کورونا وبا کا سامنا تھا اور اس وقت بھی صورت حال میں زیادہ بہتری نہیں دیکھی جا رہی ہے۔ کسی حد تک بہتری کی وجہ یورپی ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ ہے۔بعض میچوں میں محدود تماشائیوں کو اسٹیڈیم داخل ہونے کی اجازت دی گئی لیکن یہ تعداد دو برس قبل کے مقابلے میں بہت کم تھی۔پانچ بڑی یورپی فٹ بال لیگز کو سابقہ سیزن میں ہونے والے گھاٹے کا حجم دو بلین یورو یا 2.35 بلین ڈالر ہے۔ توقع کے مطابق سن 2019/20 میں ان فٹ بال لیگزمیں شامل کلبوں کو پانچ سو ملین سے زائد کا خسارا ہوا۔ فٹ بال میچوں کی معطلی کا فیصلہ مارچ سن 2020 میں کیا گیا تھا۔براعظم، یورپ میں فٹ بال کھیل سے شائقین جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔ بڑی لیگز میں انگلینڈ کی پریمیئر لیگ، اٹلی کی سیری اے، اسپین کی لا لیگا، جرمنی کی بنڈس لیگا اور فرانس کی لیگ وَن شامل ہیں۔ان لیگ کے کلبوں میں دنیا کے نامی گرامی فٹ بالر بطور ایک کھلاڑی کے میچوں میں شرکت کرتے ہیں۔ پروفیشنل آڈٹ اور ٹیکس ایڈوائزری سروسز کے انٹرنیشنل ادارے کے پی ایم جی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سن 2020/21 کے سیزن میں ان پانچ لیگز کو بہت ہی معمولی منافع کی توقع ہے جب کہ ایک مرتبہ پھر دو بلین یورو نقصان دیوار پر لکھا ہوا ہے۔