یورپی ممالک امریکی مطالبات کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں:تہران

   

تہران، 2 ستمبر (یو این آئی) ایران نے یورپی ٹرائیکا (فرانس، جرمنی اور برطانیہ) کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی کوئی بنیاد نہیں۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ “یورپی ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ ایران امریکی مطالبات قبول کرے ۔ واشنگٹن حسن نیت ظاہر نہیں کر رہا اور غیر قانونی دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائیکا کے پیشگی شرائط رکھنا ان کی سنجیدگی اور نیک نیتی کے فقدان کا ثبوت ہے ۔ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ٹرائیکا کے پاس پابندیوں کی بحالی کے طریقہ کار کو فعال کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین اس موقف میں ایران کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تہران نے ابھی تک عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور ایجنسی کے درمیان مذاکرات نے کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکالا۔