یورپی ممالک کو مزید کساد بازاری کا خدشتہ: یورپی یونین

   

برسلز: یورپی کمیشن کے مطابق یورپی معیشت پر کورونا وائرس کی وبا کے منفی اثرات پہلے کے اندازوں سے زیادہ سنگین ہوں گے۔ ای یو کمیشن نے سن 2020 کیلئے اپنی معاشی پیشن گوئی پر نظر ثانی کرتے ہوئے بتایا ہیکہ یورپی یونین کے ممالک کی اقتصادی ترقی 8.3 فیصد تک کم ہوگی۔ رواں سال میں یورو زون کے ممالک کیلئے 8.7 فیصد کی کمی جبکہ یورو کرنسی کے متحمل ممالک فرانس، اٹلی اور اسپین کی مجموعی گھریلو پیداوار میں دس فیصد سے زیادہ کی کمی متوقع ہے۔ ادھر جرمنی کیلئے 6.3 فیصد کمی خیال کی گئی ہے۔