یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس، کورونا اور عالمی امور زیر بحث

   

واشنگٹن 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سفری پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں پھنسے ہوئے یورپی باشندوں کی ان کے آبائی ممالک واپسی کے لیے آج یورپی یونین کے وزرائے خارجہ مشاورت کر رہے ہیں۔ یہ مشاورت ویڈیو کانفرنس پر ہو گی۔ بات چیت میں عالمی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہونا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں دیگر اہم عالمی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے، جن پر کورونا وائرس کے باعث ان دنوں زیادہ بات چیت نہیں ہو رہی۔