برسلز: یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلہ امور ڑیلوا ڑوہانسن نے کہا ہے کہ یورپ میں کسی بھی مہاجر کیمپ میں لیسبوس کے موریا کیمپ جیسا بھیانک واقعہ پھر کبھی رونما نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بیان یورپی پارلیمان میں یونانی جزیرے لیسبوس پر قائم موریا کیمپ میں ا?تشزدگی کے سبب ہزاروں تارکین وطن کے بے گھر ہو جانے سے پیدا ہونے والے بحران سے متعلق ایک اجلاس میں دیا۔ اس اجلاس میں یورپی پارلیمان کے اراکین نے موریا کیمپ کے بے گھر ہو جانے والے مہاجرین کے لیے فوری امدادی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
