بروسلز : یورپی کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیئر لاین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اس کے لیے یورپی یونین کے ساتھ تجارت زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے یہ بیان روس کی یوکرائن میں ممکنہ عسکری کارروائی کے اندیشوں کے تناظر میں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو یورپی یونین روس پر فوری طور پر اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں عائد کر دے گی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ایک ورچوئل سیشن میں فان ڈیئر لائن کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تجارت یورپ کے لیے اہم ہے لیکن اس سے زیادہ یہ روس کے لیے ضروری ہے۔