برسلز: یورپی کمیشن کی صدر اْرزولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں حائل مزید رکاوٹوں کو روکنا چاہتی ہیں۔ یورپی ممالک میں اس وقت کورونا ویکسین کی سست رفتار فراہمی کے حوالے سے اْرزولا فان ڈیئر لائن نے اس امر کا اعتراف کیا کہ ویکیسن کی منظوری کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو ہر ممکنہ حد تک دور کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے ویکسینیشن کے ہدف کے بارے میں بتایا کہ گرمیوں کے آخر تک یورپ میں 70 فیصد بالغ افراد کی ویکسینیشن مکمل کر لی جائے گی۔