بروسلز۔ یورپی کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ترکی کی تازہ ترین صورتحال پر شدید تنقید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام پسند صدر رجب طیب ایردوان کے اقتدار میں جمہوریت کو مزید دھچکا لگا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انقرہ حکومت نے قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے یورپی یونین کے خدشات کو بھی نظر انداز کیا ہے۔ سرکاری طور پر ترکی یورپی یونین کی رکنیت کا بھی امیدوار ہے لیکن کئی سالہ مذاکرات کے باوجود آج تک اس حوالے سے کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔