یورپی یونین امریکہ کے ساتھ بہتر تجارت کیلئے پرعزم

   

برسلز، 15 جون (یو این آئی) یورپی یونین کی چیئر پرسن ارسولا ون ڈیر لین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت میں کہا کہ یورپی یونین 9 جولائی سے پہلے ان کے ساتھ ‘اچھے ‘ تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے ۔یورپی یونین کی چیئر پرسن نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جی-7 سربراہی اجلاس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی اچھی بات چیت ہوئی۔دریں اثناء امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ نافذ ہوگیا ہے جس سے تجارتی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور یورپی صنعت کاروں نے اس فیصلے سے بھاری نقصان سے متنبہ کیا ہے ۔