یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان گیس کا معاہدہ

   

بروسلز: امریکہ نے یورپی یونین کو اس سال پندرہ بلین کیوبک میٹر تک اضافی ایل این جی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای یو کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اضافی ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ روسی گیس پر انحصار کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ برسلز میں فان ڈیئر لائن نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا یورپی یونین روس سے ایندھن کے حصول سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور ای یو آئندہ آٹھ سالوں کے دوران گیس کی ترسیل میں سالانہ 50 بلین کیوبک میٹر تک اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔