بروسلز ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین نئی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس پیشرفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ادھر یورپی یونین کے مذاکرات کار برائے بریگزٹ میشل بیرنر نے بھی اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ 31 اکتوبر تک برطانوی پارلیمان اس ڈیل کی قطعی منظوری دے دے گی۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے جمعرات کو طے پانے والی نئی بریگزٹ ڈیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ڈیل دراصل ’نو ڈیل‘ سے بہتر ہی ہوتی ہے۔
