یورپی یونین اور میکسیکو کے درمیان آزاد تجارت پر مذاکرات مکمل

   

برسلز ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا بحران کے دنوں میں یورپی یونین اور میکسیکو کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ اس معاملے پر آخری متنازعہ معاملات بھی طے پاچکے ہیں جس کے بعد اس معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ دو برس قبل یورپی یونین اور میکسیکو نے سال دو ہزار میں طے پانے والے معاہدے کی تجدید پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد سے اس پر مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔ لاطینی امریکہ میں میکسیکو یورپی یونین کا سب سے اہم تجارتی پارٹنر ہے۔