یورپی یونین اور پولینڈ کے درمیان اجلاس کے دوران کشیدگی

   

برسلز : یورپی یونین اور اس کے رکن ملک پولینڈ کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یورپی یونین کے جمعرات سے شروع ہوئے 2روزہ سربراہ اجلاس میں پولینڈ کے خلاف کارروائی مرکزی موضوع رہی۔ جرمن چانسلر خاص طور پر اس حوالے سے پولش وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہیں۔ دوسری طرف آسٹریا اور لکسمبرگ جیسے دیگر ممالک مالی پابندیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یورپی کمیشن نے وارسا میں قومی قدامت پسند حکومت پر عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سربراہ کانفرنس میں ایندھن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی بحث کی جائے گی۔اس صورتحال میں اب دیکھنا یہ ہیکہ پولینڈ کے ساتھ پیدا ہوئے اختلافات کو ختم کیا جاتا ہے یا اس میں مزید شدت پیدا ہوگی۔