برسلز : یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اْرسولا وان ڈر لئین نے روس کے، یوکرائن کے خلاف، ماہِ جون سے جاری جارحانہ روّیے کے مقابل یونین کی ممکنہ کاروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔فرانس کے شہر سٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کے جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب میں وان ڈر لئین نے کل متوقع یورپی یونین سربراہی اجلاس کے موضوعات کا ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوکرائن کے خلاف روس کے جارحانہ اقدامات کا بدل بھاری ہو گا۔ ماہِ جون میں یورپی کونسل نے ہمیں اس معاملے میں ترجیحات کی تیاری کا فریضہ سونپا۔ اْس وقت سے ہم امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کی حالت میں ہیں اور اس پہلو پر کام کر رہے ہیں۔ ہم تیار ہیں”۔وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم موجودہ پابندیوں میں سختی اور وسعت پیدا کرنے اور ان کے ساتھ ساتھ روس کے لئے اب تک کی سخت ترین اور سنجیدہ ترین نتائج کی حامل اضافی پابندیاں لگانے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ میں روس سے کشیدگی کم کرنے، سفارتی راستوں کا انتخاب کرنے اور بین الاقوامی یقین دہانیوں کی پابندی کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔