بروسلز : یورپی یونین کی سمٹ کے دوسرے روز بھی یونین کے سات سالہ بجٹ اور کورونا ریکوری فنڈ کو حتمی شکل دینے کی خاطر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے دن بروز جمعہ رکن ملکوں کے رہنما اتفاق رائے میں ناکام رہے تھے۔ ڈچ وزیر اعظم نے ریکوری فنڈ کی تقسیم پر پیش کردہ تجاویز کو ویٹو کرتے ہوئے ایک متبادل منصوبہ پیش کیا تھا۔ تاہم یورپی رہنما سمٹ کے دوسرے روز اس تناظر میں کسی مشترکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یونین کے سات سالہ بجٹ کے لیے ایک ٹریلین یورو جبکہ کورونا ریکوری فنڈ کی مد میں ساڑھے سات سو بلین کی رقوم مختص کرنے پر گفتگو جاری ہے۔