یورپی یونین فی الحال غریب ممالک کیساتھ ویکسین شئیر نہیں کریگا

   

Ferty9 Clinic

برسلز: یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈیر لاین نے ویکسین خوراکوں کی فراہمی پر تاخیر پر اینگلو سویڈش ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں جب یورپی بلاک کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے، کووڈ ویکسین غریب ممالک کو عطیہ نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یورپ میں ویکسین کی پیدوار کی شرح میں بہتری نہیں آتی، اسے یورپی یونین سے باہر ایکسپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ برطانیہ نے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہیکہ یوں یورپی یونین کی ساکھ خراب ہو گی۔