ویانا: آسٹریا کے چانسلر سباستیان کرس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں مساوی تقسیم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کو ویکسین کی تقسیم کے سلسلے میں شفافیت اپنانے اور عدم مساوات کے خاتمے کے لیے کوئی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا تھا کہ کورونا ویکسین کی تقسیم آبادی کے اعتبار سے ہو گی، تاہم یونین نے ان کمپنیوں کے ساتھ بھی معاہدے کیے، جنہوں نے اس اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی۔