یورپی یونین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی کا انتقال

   

برسلز: یورپی یونین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ وہ 26 دسمبر سے امیون سسٹم میں خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔ ساسولی 2019 سے یورپی یونین پارلیمنٹ کی صدارت کر رہے تھے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ اْرزولا فان ڈیئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ ساسولی بہترین صحافی اور یورپی یونین کے انتہائی قابل صدر تھے۔ یورپی پارلیمان یورپی یونین کے 450 ملین شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسے یورپی جمہوریت کا دل بھی کہا جاتا ہے۔