پابندیاں ہی واحد چیز ہے جو اسرائیل کو روک سکتی ہے، یوروپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار کی ایکس پوسٹ کا فرانسسکا البانی نے منہ توڑ جواب دیا
اقوام متحدہ، 23 جولائی (یو این آئی) اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسس کا البانی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور اسرائیل تجارتی معاہدے کی معطلی ’لازمی‘ ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد میں اضافہ کا انتظار کرنے میںاتنی دیر ہو چکی ہے ۔البانی کے تبصرے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار، کاجا کالس کی ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں تھے جنہوں نے آج کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے اپنے امدادی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی اور امداد کے متلاشیوں کے قتل کے ممکنہ ردعمل پر تمام آپشنز میز پر ہیں۔لیکن البانی نے کہا کہ پابندیاں ہی واحد چیز ہے جو اسرائیل کو روک سکتی ہے ۔البانی نے لکھا کہ اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے معاہدہ کو معطل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے کم صرف ‘کارکردگی’ ہو گی، جس سے لاکھوں یورپی جو غزہ میں نسل کشی پر غمزدہ ہیں اس سے بچ جانے کو ترجیح دیں گے ۔فرانسسکا البانی یورپی یونین پر اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن کے معاہدے کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ہیں اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تجارت جاری رکھنے سے یہ بلاک بھی “نسل کشی[؟] میں ملوث قرار دیا جائے گا۔ایکس پر پوسٹس کی ایک سیریز میں، البانی نے لکھا کہ ای یو معاہدہ کو معطل کرنے کے لیے “قانونی طور پر پابندہے ، غزہ میں اسرائیل کے طرز عمل کا دفاع کرنا نہ صرف ضرورت سے زیادہ ہے بلکہ یہ بھیانک ہے۔انہوں نے اسرائیلی جنگی رہنماؤں کے لیے انصاف اور احتساب کا مطالبہ کیا۔البانی نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر ہے جو کہ امریکہ سے تقریباً دوگنا ہے ، اور ایک ایسی معیشت کے ساتھ تجارت کرتی ہے جو قبضے ، نسل پرستی اور نسل کشی سے جڑی ہوئی ہے ۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اسرائیل کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بات کرنے کیلئے برسلز میں ملاقات کر رہے ہیں۔فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر آواز اٹھانے والی فرانسسکا البانیز نے امریکی پابندیوں کو اسرائیل پر تنقید کا بدلہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی جدوجہد پر پابندیاں لگانا مکمل طور پر غیراخلاقی ہے امریکہ کے اقدام مجھے خاموش نہیں کرا سکتے اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ، امریکی پابندیاں مافیا جیسے دھمکی آمیز انداز کی عکاسی کرتی ہیں ان پابندیوں کا مقصد خوف پھیلا کر لوگوں کو انصاف مانگنے سے روکنا ہے ۔البانی فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے نسل کشی کی معیشت پر اپنی رپورٹ کا دفاع کیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں۔البانی نے 48 فرموں پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور مغربی کنارے پر قبضے سے فوجی سازوسامان فراہم کر کے یا اسرائیلی حکومت کے بانڈز خرید کر مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔