یورپی یونین کا افغانستان کیلئے ایک ارب یورو پیکج کا اعلان

   

روم: اٹلی کی میزبانی میں افغانستان پر منعقدہ

G-20

خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ورچوئل اجلاس میں افغانستان سے غیر ملکیوں اور افغان ساتھیوں کے قانونی دستاویزات کے ساتھ محفوظ انخلا کی یقین دہانی پر بھی بات کی گئی اور افغانستان میں آزاد بین الاقوامی فلاحی گروپوں کے ذریعے افغان شہریوں تک براہ راست امداد پہنچانے پر اتفاق ہوا۔خیال رہے کہ آج یورپی یونین نے افغانستان اوراس کے پڑوسی ممالک کا امدادی پیکج ایک ارب یورو تک بڑھا دیا۔یورپی کمیشن کی سربراہ اروسولاوان ڈیرلیین نے اعلان کیا کہ یورپی یونین افغان امدادی پیکج کیلئے مزید 700 ملین یورو جاری کرے گا جبکہ یورپی امداد افغانستان میں انسانی، سماجی ومعاشی ضروریات پرخرچ ہوگی۔