یورپی یونین کا ایک ٹریلین یورو مالیت کا امدادی پیکیج

   

بروسیلز ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام)یورپی کمیشن کی سربراہ اْرزولا فان ڈئر لاین کورونا بحران کے بعد آئندہ بجٹ میں یورپی معیشت کی بحالی کے لیے کم از کم ایک ٹریلین یورو خرچ کرنا چاہتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ‘ریکوری فنڈ‘ سے کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سات سو پچاس ارب یورو براہ راست خرچ کیے جائیں گے۔ زیادہ تر رقوم یورپی یونین کے طویل المدتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائیں گی۔ ان میں تحفظ ماحول، ڈیجیٹلائزیشن اور تحقیق و ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔ یورپی کمیشن کی سربراہ اپنا یہ منصوبہ آج بدھ 27 مئی کو پیش کر رہی ہیں۔