برسلز: یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے فی الحال روس کے خلاف نئی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں کریملن کے ناقد اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی حراست اور اختتام ہفتہ پر وہاں ہونے والوں مظاہروں کے دوران ہونے والی گرفتاریوں پر روسی حکومت کے خلاف اقدامات پر غور کیا۔