یورپی یونین کا فائزر کو 4 ملین اضافی ویکسین کا آرڈر

   

Ferty9 Clinic

برسلز: یورپی کمیشن نے بائیو این ٹیک فائزر کو کووڈ انیس کے خلاف چار ملین اضافی ویکسینز کی فراہمی کا آرڈر دے دیا ہے۔ برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اضافی ویکسینز کورونا ’ہاٹ سپاٹس‘ میں اس مہلک وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ بائیو این ٹیک فائزر سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ اضافی ویکسینز دو ہفتوں کے اندر اندر فراہم کرے۔ مجموعی طور پر یورپی کمیشن اب تک اس ویکسین کی دو ارب سے زائد خوراکوں کی فراہمی کے آرڈر دے چکا ہے۔ اس دوا ساز کمپنی کو پیداوار میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اور اس وجہ سے یورپ میں ویکسینیشن مہم بھی سست روی کا شکار رہی ہے۔ یونین کی رکن بالٹک کی تین ریاستیں برسلز سے کورونا ویکسینز کی تقسیم کے نئے نظام کا مطالبہ کر چکی ہیں۔