یورپی یونین کا فلسطینیوں کیلئے 3سالہ امدادی پیاکیج کا اعلان

   

برسلز: یورپی یونین نے فلسطینیوں کیلئے ایک ارب 60 کروڑ یورو (ایک ارب 80 کروڑ ڈالر) مالیت کے نئے 3 سالہ مالی امدادی پیاکیج کا اعلان کیا ہے ۔یہ تازہ امداد کا اعلان فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے درمیان لکسمبرگ میں ہونے والی ملاقات سے قبل کیا گیا ہے ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں اضافہ کر رہے ہیں، 2027 تک ایک ارب 60 کروڑ یورو کی مالی امداد سے مغربی کنارے اور غزہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔یورپی یونین، فلسطینی اتھارٹی (پی اے ) کو مضبوط بنانے پر غور کر رہی ہے کیونکہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔