یورپی یونین کا لوکاشینکو کو صدر بیلاروس تسلیم کرنے سے انکار

   

Ferty9 Clinic

برسلز: یورپی یونین نے الیکسانڈر لوکاشینکو کو بیلاروس کا صدر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونین کے خارجہ امور کے نگران اعلیٰ ترین عہدیدار یوزپ بوریل نے کہا کہ اگست میں ہونے والے جن صدارتی انتخابات کے نتیجہ میں لوکاشینکو کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، وہ انتخابی عمل اور اس کے بعد اسی ہفتے ان کی دوبارہ صدارتی حلف برداری شفاف جمہوری عمل نہیں تھے۔ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین لوکاشینکو کو اس لیے صدر تسلیم نہیں کرتی کہ انتخابی نتائج میں رد و بدل کیا گیا تھا۔ بوریل کے مطابق انتخابی نتائج غیرشفاف رہے ، اس لئے دوبارہ حلف برداری قابل قبول نہیں۔