یورپی یونین کا یوکرائن میں فوجی تربیتی مشن پر غور

   

برسلز : یورپی یونین یوکرائن میں اپنے ایک فوجی تربیتی مشن پر غور کر رہی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کییف اور ماسکو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ہفتہ وار جرمن اخبار ’ویلٹ اَم زونٹاگ ‘ نے اپنی رپورٹ میں یورپی ادارے کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یوکرائنی افسران کی تربیت کے لیے ایک تربیتی مشن کا وعدہ کیا گیا ہے۔