یورپی یونین کی جانب سے میانمار کی سرکاری کمپنی پر پابندیاں

   

برسلز: یورپی یونین نے میانمار میں تیل اور گیس کی ایک سرکاری کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ کمپنی میانمار کی فوجی حکومت کے لیے فنڈنگ یکا ایک بڑا ذریعہ رہی ہے۔ یورپی یونین نے میانمار کے 22 عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان افسران کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ اپنی حکمرانی کے خلاف مزاحمت پر فوجی جنتا کے عوام پر کریک ڈاؤن کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ اس ملک کی فوج نے فروری 2021 میں جمہوری طور پر منتخب حکومت سے اقتدار چھین لیا تھا۔ بڑے پیمانے پر پر امن مظاہروں پر کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے بعد اب میانمار کی فوجی حکومت کو مسلح مزاحمت کا سامنا ہے۔