برسلز ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین نے ترکی کے دو شہریوں کے خلاف سفری پابندیاں عائد کرنے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں ترک شہری مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے انقرہ کے مشن کا حصہ ہیں۔ قبرص کے قریب بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ہیں جن پر یورپی یونین کے رکن ملک جمہوریہ قبرص اور ترک قبرص دونوں کا دعویٰ ہے۔