برسلز : یورپی یونین ممالک نے روس کے خلاف12 واں پابندی پیکیج منظور کر لیا ہے۔نئے پابندی پیکیج میں ہیروں کی تجارت پر پابندی بھی شامل ہے۔ پابندی کی رْو سے روس سے ہیروں کی درآمد، خرید یا پھر ٹرانزٹ کے بعد کسی تیسرے ملک میں تیار کئے جانے والے ہیروں کی خرید ممنوع ہو گئی ہے۔غیر صنعتی قدرتی و مصنوعی ہیروں اور ہیروں کے جواہرات پر پابندی یکم جنوری سے نافذالعمل ہو جائے گی۔روسی ہیروں والے جواہرات سمیت کسی تیسرے ملک میں تیار ہونے والے ہیروں اور ہیروں کے جواہرات کی بلواسطہ درآمد پر پابندی یکم مارچ 2024 سے درجہ بدرجہ نافذالعمل ہونا شروع ہو جائے گی اور یکم ستمبر 2024 تک یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔اس دوران پیٹرول کی بلند ترین قیمتوں کے اطلاق کی حمایت اور اس کی پابندی کے لئے زیادہ سخت اصولوں کا بھی نفاذ کیا جائے گا۔یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لیئن نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں 12 ویں پابندی پیکیج کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔