برسلز: یورپی یونین نے روسی کمپنیوں آرکٹک 2 اور مرمانسک کے ایل این جی منصوبوں کیلئے سرمایہ، ساز و سامان اور افرادی قوت فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔ یورپی یونین نے چین، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی 61 کمپنیوں کو پابندیوں کے 14 ویں پیکج میں شامل کرلیا ہے جن کا روس سے کسی بھی قسم کا تعلق تھا۔دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے بتایا کہ یورپی یونین پہلے ہی یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کیلئے منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو استعمال کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔اسی طرح یورپی یونین کے بیشتر ممالک نے یوکرین جنگ پر سخت سے سخت جواب دینے کیلئے روس پر مضبوط اور اہم پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کی روس پر پابندیوں سے قبل امریکہ بھی 300 سے زائد روسی اداروں اور شہریوں پر پابندیا عائد کرچکا ہے۔