یورپی یونین کی طبی امداد کا قافلہ شام پہنچ گیا

   

برسلز: یورپی یونین کی طرف سے 55 ٹن ادویات اور طبی آلات لے کر ایک امدادی قافلہ ترکیہ کے راستے شام پہنچا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتائی ہے۔شام کیلئے یورپی یونین کے بنائے گئے ایک فضائی پل کی مدد سے یہ امدادی سامان ترکیہ کے جنوب سے ہوتا ہوا شام کے شمالی حصے میں پہنچا۔ جہاں یہ امداد ادلب میں بنائے گئے عالمی ادارہ صحت کے گودام میں پہنچا دی گئی۔عالمی ادارہ صحت کی ذمہ دار مینا لیمی ثناتھانم نے بتایا ہے کہ ایک اور امدادی پروازوں کا قافلہ شام پہنچنے کیلئے تیار ہے۔ جو ماہ فروری میں شام پہنچے گا۔