یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

   

Ferty9 Clinic

برسلز ۔ 8 نومبر (ایجنسیز) لبنانی فوج نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ لبنان کے استحکام کو نقصان پہنچانے اور جنگ بندی معاہدہ کے مطابق فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024 میں طے پانے والے فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان انور الانونی نے اسرائیل سے فائر بندی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا، اور ساتھ ہی تمام لبنانی فریقوں بشمول حزب اللہ سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔