یورپی یونین کے نمائندہ کی ایرانی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

   

تہران : ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے یورپی یونین کے رابطہ کار اینریک مورا نے تہران میں نائب وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی،تاہم اس دوران ہونے والی گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ یہ ملاقات امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ایران کے حوالے سے دیے گئے ایک انتباہی بیان کے صرف ایک روز بعد ہوئی ہے۔ انتھونی بلنکن نے ایران پر نیوکلیئر معاہدہ کی بحالی کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے پر زور دیا تھا۔