یورپی یونین گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی پر متفق

   

برسلز: یورپی یونین کے رہنما ماحولیاتی تحفظ کیلئے سبز مکانی گیسوں کے اخراج میں کمی کے منصوبے پر متفق ہو گئے ہیں۔ طویل مذاکراتی عمل کے بعد جمعے کی صبح بتایا گیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اس دہائی کے آخر تک 1990ء کے مقابلے میں ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں پچپن فیصد کی کمی لانے پر اتفاق رائے کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ آئندہ ہفتے یو این کلائمٹ سمٹ سے قبل یورپی ممالک اس ڈیل کو حتمی شکل دینا چاہتے تھے تاکہ عالمی سطح پر ممکنہ سبکی سے بچا جا سکا۔ یورپی یونین کی کوشش ہے کہ وہ تحفظ ماحولیات کے معاملے پر ایک اہم عالمی فریق بن کر ابھرے۔