یورپی یونین3,000فلسطینی پولیس افسران کو تربیت دے گا

   

برسلز : 20 نومبر ( ایجنسیز ) یورپی یونین، فی الوقت مقبوضہ مغربی کنارے میں نافذالعمل پروگرام سے مشابہہ پروگرام کے تحت غزہ میں 3,000 فلسطینی پولیس افسران کو تربیت دینا چاہتی ہے۔نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر موجودہ جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو ‘ایک اہم پولیس فورس کے ذریعے’ غزہ کو مستحکم کرنے کی “ضرورت” پڑیگی۔اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے سوموار کو ایک امریکی مسودہ قرارداد کو منظور کیا تھا۔یہ مسّودہ قرار داد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ،10 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان نازک جنگ بندی برقرار رکھنے والے،’ غزہ منصوبے’ کی حمایت کرتی ہے۔مذکورہ امن منصوبہ خاص طور پر ایک بین الاقوامی فورس کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ یہ بین الاقوامی فورس، اسرائیل ، مصر اور نئی تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کرسرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے اور غزہ کو غیر مسلح کرنے میں مدد کرے گی۔اتحاد کے اندر اسرائیل حامی اور فلسطین حامی ممالک کے درمیان فکری اختلافات کی وجہ سے یورپی یونین کو اسرائیل کی غزہ پرمسّلط کردہ دو سالہ جنگ کے دوران اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔یونین، علاقے میں اپنے کردار کی بحالی کی خواہش مند ہے اور علاقے میں طویل المدت سلامتی کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایسی فلسطینی پولیس نفری کی تجویز پیش کرے گی جنہیں خصوصی تربیت دی جائے گی اور جس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔