یورپ سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری نہ روکی جائے: یورپی ممالک

   

برسلز: یورپی یونین کے چھ رکن ممالک نے یورپی بلاک کے سربراہ سے ایک خط میں افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری نہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِن ملکوں میں آسٹریا، ڈنمارک، بلجیم، ہالینڈ، یونان اور جرمنی شامل ہیں۔ ان ممالک کا موقف ہے کہ پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود افغان مہاجرین کو ملک بدر نہ کرنے سے غلط تاثر جائے گا اور اس طرح مزید افغان پناہ گزین یورپ کا رخ کریں گے۔ ان ممالک نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ ملک بدری کے معاملے پر بات چیت کی جائے۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے بڑھتے کنٹرول اور ان کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ رہے ہیں۔