واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو کا مقصد کمزور ہوتے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو ازسرِنو بحال کرنا ہے۔نئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 5 فروری کو فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں ایو لیدریاں، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور خارجہ امور کے برطانوی وزیر ڈومینیک راب کے ساتھ کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔ اس بات چیت میں بحر اوقیانوس کے آر پار کے تعلقات کی بحالی، ایران اور کورونا وبا جیسے معاملات کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔ صدر جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد ان چاروں ممالک کے درمیان یہ پہلا ورچوئل رابطہ تھا۔انٹونی بلنکن نے اس بین الاقوامی رابطہ کاری کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ ان کی فرانسیسی، جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ کئی امور جن میں کووڈ، ایران اور میانمار کے علاوہ دوسرے امور شامل ہیں۔