یورپ میں وبا کی بگڑتی صورتحال

   

لندن : یورپ کے کئی ملکوں میں کورونا کے کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران یومیہ بنیادوں پر اوسطاً 303,682 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو یورپ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ برطانیہ، جرمنی، روس، ترکی اور یوکرین میں نئے کیسز میں پچاس فیصد سے زائد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وبائی امراض سے بچاؤ کے یورپی ادارے ای سی ڈی سی نے بیلجیم، پولینڈ، ہالینڈ، بلغاریہ، کروشیا، چیک ری پبلک، ایسٹونیا، ہنگری، یونان اور سلووینیا کو انتہائی تشویشناک صورتحال سے دوچار ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ کئی حکومتیں دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہیں اور ان لوگوں پر ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا جا رہا ہے، جن کی ابھی تک ٹیکہ اندازی نہیں ہوئی۔