یورپ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، براعظم افریقہ میں کمی

   

نیویارک : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ’گذشتہ ہفتے پورے یورپ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 7 فیصد بڑھے ہیں۔یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وبائی امراض کے اپنے ہفتہ وار جائزے میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ’دنیا بھر میں گذشتہ ہفتے تقریباً 27 لاکھ نئے کورونا کیسز اور 46 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ کورونا کے سب سے زیادہ شرح والے دو علاقے یورپ اور امریکہ ہیں۔ عالمی سطح پر امریکہ نے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد کی اطلاع دی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔یورپ میں سب سے زیادہ کیسز برطانیہ، روس اور ترکی میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاو? میں بڑی کمی افریقہ اور مغربی بحرالکاہل میں دیکھی گئی جہاں کورونا انفیکشن بالترتیب 18 فیصد اور 16 فیصد کم ہوا ہے۔ براعظم میں ویکسین کی شدید کمی کے باوجود افریقہ میں اموات کی تعداد میں بھی تقریباً ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم لگاتار تیسرے ہفتے تقریباً 13 لاکھ نئے مریضوں کے ساتھ یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔