یورپ میں گرمی کی شدید لہر ، 45 ڈگری سینٹی گریڈ

   

ایتھنز : جنوب مشرقی یورپ میں گرمی کی لہر سے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔ یونان میں گرمی سے متاثر ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل کوئلے سے چلنے والے پاور اسٹیشنوں کو ختم کیا جا رہا تھا، لیکن ہیٹ ویو کی صورت میں ائرکنڈیشنر کے بڑے پیمانے پر استعمال کے باعث انہیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی یورپ میں ہیٹ ویو غیر متوقع نہیں ہے، یہ انسانی کرتوتوں کے باعث پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔شدید گرمی کے باعث اٹلی اور کروشیا کے مختلف علاقوں میں طوفانوں اور جنگل کی آگ کا سامنا ہے۔