یورپ چین سے روابط اور تعاون منقطع نہ کرے: انجیلامیرکل

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپ کو تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون منقطع نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم میرکل کے مطابق حقوقِ املاکِ دانش کا تحفظ ابھی تک ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والی جرمن چانسلر میرکل نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود جرمنی اور یورپ کے لیے تحقیق و ترقی کے شعبے میں چینی اداروں کے ساتھ تعاون کی اپنی اہمیت ہے۔ میرکل نے کہا کہ چین کی جانب سے جرمن اداروں میں جاسوسی اور ٹیکنالوجی کی چوری جیسے امور پر خدشات کے باوجود چین سائنسی اور صنعتی شعبوں میں جرمنی اور یورپ کا اہم پارٹنر ملک ہے۔