یورپ کو اتحاد کی ضرورت ہے: پوپ فرانسس

   

برلن ۔22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )پوپ فرانسس نے یورپ پر زور دیا ہے کہ ’بھائی چارے پر مبنی اتحاد‘ کو دوبارہ سے قائم کرنے کی کوشش کریں۔ یورپی یونین کی سربراہی سمٹ سے قبل انہوں نے کہا کہ دراصل یہی اقدار یورپ کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہ اس مخصوص وقت میں یورپی اقوام میں اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کے مشترکہ ردعمل پر یورپی ممالک شدید قسم کے اختلافات کا شکار ہیں۔ یورپی یونین کے رہنما جمعرات کے دن ویڈیو کانفرنس کریں گے۔