برلن : مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے سربراہ نے کہا ہیکہ یوکرین کیلئے امریکی عسکری امداد کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کی جائے کیونکہ یوکرین کے پاس اسلحہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی قلت ہوچکی ہے۔ مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے سکریٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ یوکرین کیلئے ملٹی بلین ڈالر کا پیکج فوری طور پر منظور کرے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مدد کا مطلب ہیکہ ہم اپنی سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ برسلز میں ناٹو رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس میں اشٹولٹن برگ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دفاع کیلئے یورپ کو مزید سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
