یورپ کو مہاجرین کی ایک اور لہر کا خدشہ

   

برلن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کے اندازوں کے مطابق ترکی میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد پناہ گزینوں اور مہاجرین کی ایک اور لہر یورپ کا رخ کا سکتی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ پر فرنٹیکس کی پانچ مئی کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ استنبول، ازمیر اور کنا کالے میں وبا کے باعث لاگو پابندیوں کے خاتمے پر بہت بڑی تعداد میں مہاجرین ترک یونانی سرحد کی طرف بڑھیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی میں تقریباً چار ملین مہاجرین و پناہ گزین موجود ہیں۔