تہران ۔ 23 اگست (ایجنسیز) ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یورپ کے ساتھ نیوکلیر مذکرات جاری رکھیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ برطانوی، جرمن اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تینوں یورپین ممالک کے وزرائے خارجہ نے اگلے ہفتہ جمعہ کے روز مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے اگلے ہفتہ ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ تینوں اہم یورپی ممالک نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی یورینیم افزودگی روکنے کے لیے کسی معاہدہ پر مذاکرات کے لیے نہیں آیا تو اقوام متحدہ کی جانب سے لگنے والی پابندیاں دوبارہ متحرک کردی جائیں گی۔ والی پابندیاں دوبارہ متحرک کردی جائیں گی۔ امریکہ سمیت تینوں اہم یورپین اتحادیوں کا خیال ہے کہ ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے باوجود اپنا ایٹمی پروگرام ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا پروگرام صرف توانائی کے استعمال کے لیے ہے۔