یورپ کے مختلف ملکوں میں بارش اور سیلاب سے تباہی

   

برسلز۔ یورپ کے مختلف ممالک میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ جرمنی میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 180 ہوگئی ،766 افراد زخمی ہوئے جبکہ 150 افراد لاپتہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب بیلجیئم میں بھی سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ چین کے صوبے ہینان میں بھی سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں ، پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے بلڈوزروں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔