حیدرآباد 11ستمبر (یو این آئی) کریم نگر کُریکیال سنگل ونڈو آفس پر یوریا کیلئے قطار میں کھڑا ایک کسان اچانک بے ہوش ہوکرگرپڑا۔ رایا ملو قطار میں تھا کہ اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔ اس پر دیگر کسانوں نے اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔یوریا کی محدود فراہمی کی وجہ سے کئی دنوں سے کسان قطارمیں کھڑے ہو کر انتظار کر رہے ہیں ۔