یورینیم کو 60 فیصد سے زیادہ افزود کرنے کا ارادہ نہیں : ایران

   

تہران۔ ایرانی اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائرکٹر محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ویانا میں مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بھی ایران یورینیم کو 60 فیصد سے زیادہ افزود کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلامی نے ایک روسی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ملک کی صنعتی و پیداواری ضروریات کے تحت کی جاتی ہے۔ 27 دسمبر سے ویانا میں نیوکلیر مذاکرات بحال ہو رہے ہیں۔ 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین ان مذاکرات میں سن 2015 کی نیوکلیر معاہدہ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔